یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا

1 of
Previous Next

Description

لاہور،06مئی

کورونا کے باعث ملتوی کیے گئے میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13مئی سے کروانے کا فیصلہ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ملتوی کیے گئے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا

کورونا وائرس کے پیش نظر امتحانات کے انعقاد کے لیے خصوصی ایس او پیز(SOPs)تیار کیے گئے ہیں

امتحانی عملہ ان ایس او پیز(SOPs)پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم فل اور بی ایس سی کے امتحانات شامل ہیں

امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر موجود ہے

امیدواروں اور امتحانی عملے کیلئے فیس ماسک اور دستانے لازمی قرار

تمام امتحانی مراکز پر امیدواروں کی ٹمپریچر سکریننگ کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے

امتحانی مراکز پر ہینڈ سینٹرائزربھی موجود ہوں گے
امیدوار بھی اپنے ساتھ ہینڈسینٹرائزر کی چھوٹی بوتل لاسکتے ہیں

کمرہ امتحان میں امیدواروں کے درمیان کم از کم 2میٹر کو فاصلہ رکھا جائے گا

امتحانی مراکز کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا

پریکٹیکل امتحانات کے دوران وارڈ یا لیب میں ایک ہی وقت میں 5سے زائد امیدواروں کی اجازت نہیں ہوگی

امتحان سے پہلے امتحانی مراکز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا

فیصلہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے، پروفیسر جاوید اکرم

امتحانات کے دوران امیدواروں اور عملے کو انفیکشن سے بچانے کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پروفیسر جاوید اکرم

امید کرتے ہیں کہ طلبہ اور ان کے والدین یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کریں گے، پروفیسر جاوید اکرم

ترجمان یو ایچ ایس

Comments

Leave a Comment

Your email address will not be published. required fields are marked *

Success! Thanks for your comment. We appreciate your response.
You might have left one of the fields blank, or be posting too quickly