میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے وائس چانسلر کی بریفنگ

1 of
Previous Next

Description

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیراہتمام وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس بذریعہ مائیکرسافٹ ٹیم منعقد ہوا. اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر انور خطاب، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، رجسٹرار مسٹ انجینئر محمد وارث، پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیز چوہدری، چیئرمین کیمسٹری/ نمائندہ ڈین فیکلٹی آف سائنس، ڈاکٹر ارشد فاروق بٹ کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد خلیق، ڈائریکٹر مسٹ بزنس سکول، پروفیسر محمد شبیرمرزا، ڈاکٹر خرم پرویز، چئیرمین شعبہ مکینیکل انجینرنگ، ڈاکٹر سعادت حنیف ڈار، چئیرمین شعبہ سافٹ وئیر انجینرنگ، ڈاکٹر میاں ذیشان، ڈاکٹر امتیاز احمد ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈاکٹر اصغر علی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز،امتیاز احمد بھٹ، ڈائریکٹر این ٹی سی، صاحبزادہ محمد زاہد ایڈیشنل ٹریژرراور محمد علی شاہ، آفیسر تعلقات عامہ نے بھی شرکت کی. چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹیز میں آن لائن تدریسی عمل کو جاری رکھنے والی اور آن لائن کلاسز شروع نہ کرنے والی یونیورسٹیز کو دو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے اور ان کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک واضح حکمت عملی ترتیب دی ھے جس کے لیے وائس چانسلرز کو اس میٹنگ کے لیے مدعو کیا گیا ھے.

اس موقع پر جناب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ جامعہ کے ساتھ الحاق شدہ ادارہ جات میں ان لائن کلاسز کے بارہ میں ایچ ای سی کی کیا پالیسی ھے اس بارے میں یونیورسٹی کی رہنمائی فرمائی جائے. چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بتایا کہ ایچ ای سی اس بارے میں حکمت عملی ترتیب دے کر یونیورسٹی کو آگاہ کرے گی ایک دوسرے سوال میں وائس چانسلر مسٹ نے کہا کہ ملک کی اکثر جامعات مالی بحران کا شکار ھیں اور فنڈز کی قلت کے باعث اس طرح کے پروگرامز اور ملازمین کی تنخواہ کے لیے یونیورسٹی کو فنڈز کی قلت کا سامنا ہے اورآنے والے دنوں میں جامعات ملازمین کو سیلری دینے کی پوزیشن میں نہیں ھونگی، اس بارے میں یونیورسٹی کی رہنمائی اور معاونت فرمائی جائے. اس پر چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ھائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد حکومت پاکستان سے اس حوالے سے بات کر کے مزید فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا. وائس چانسلر نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے اجراء کے لیے یونیورسٹی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بنائی گئی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مل کر اس بارے میں مطلوبہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے بروقت کام شروع کرے گی تاکہ طلبہ کے تدریسی نقصان کو بچایا جا سکے.
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ میرپور یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم مکمل طور پر لاگو ہے اور اساتذہ اور طلبہ اس سے مکمل طور پر مستفید ہو رہے ہیں اس لئے یونیورسٹی کو آن لائن کلاسز کے اجراء میں زیادہ دقت محسوس نہیں ہو گی اور مالی وسائل دستیاب ہونے پر یونیورسٹی آن لائن کلاسز کا اجراء کر سکتی ہے. البتہ ایم فل اور پی ایچ اسکالر جن کے لیے لیب کا کام ضروری ہے ان کے بارے میں بھی ایچ ای سی سے رہنمائی درکار ھوگی.

Comments

Leave a Comment

Your email address will not be published. required fields are marked *

Success! Thanks for your comment. We appreciate your response.
You might have left one of the fields blank, or be posting too quickly